Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے مضافات میں 12 گھنٹوں سے تیز بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں،دکانیں اور گھروں میں پانی چلا گیا،بجلی معطل ہوگئی،نوشہرو فیروز میں مسلسل 36 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنا پر ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کو چھٹی دے دی گئی ہے،شمال مشرقی بلوچستان میں کوہ سلیمان رینج ، پنجاب اور کے پی کے کے ساتھ پہاڑوں پر 2 روز سے بارش جاری ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،بارش کے باعث دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ جبکہ مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا،کوئٹہ اور کراچی کے مابین لسبیلہ کے مقام پرشاہراہ بند ہوگئی،مظفرآبادمیں سیلاب سے 5سیاح سیلابی ریلہ بہا لے گیا،ڈی جی خان میں راکھی گاج مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک بلاک ہوگئی ہے،ملتان کے قریب 132کے وی کا بجلی کا ٹاور سیلابی ریلے کی وجہ سے گرگیا جس کی وجہ سے شاؤ صدر دین گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں