Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

لاہور پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ ، رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیےمجسٹریٹ آفس میں درخواست دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور وہ دانستہ پیش نہیں ہو رہے، تفتیش مکمل کرنے کےلئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے۔

پولیس نے درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے ہیں۔
چند روز قبل لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے لیکن دونوں افراد کے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جسکی تھی۔

مزید پڑھیں