Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کے لئے ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دینے کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تین دفعہ نوٹس ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5 اور کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں لیکن عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نا ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔

مزید پڑھیں