Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

کراچی : ملیر ندی میں ڈوبنے والے بدقسمت خاندان کے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ خاتون،بچے اور ڈرائیور کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق ملیر ندی میں ڈوبنے والی کار میں سوار خاندان کے مزید دو افراد کی نعشیں برآمد ہو گئی ہیں۔ریسکیو کارروائی میں خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور تین بچوں کی لاشیں نکالی گئیں ہیں جن میں بچوں کی شناخت موسیٰ، عباد اور آمنہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون رابعہ، ان کے بیٹے ایان اور ڈرائیور عبدالرحمان کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے،بڑے پتھروں کی وجہ سے کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاحال چار افراد کی نعشیں ملی ہیں۔
یاد رہے کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کار ایم نائن لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتا ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں