Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

اسلام آباد: حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلئے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔

مزید پڑھیں