پشاور کے نواحی علاقے داودزئی میں غیرت کے نام پر بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے دو بہنوں سمیت 3 خواتین کو قتل کردیا۔
ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر دو سگی بہنوں سمیت تین خواتین پر فائرنگ کرکے انھیں غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔پولیس نے قتل ہونے والی دو لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایف آئی آر میں دو بہنوں کا بھائی اور اس کے 3 دوستوں کو نامزد کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ غیرت بتائی گئی ہے۔