Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدی اب اپنا بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
رپورٹ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بینک کے مابین قیدیوں کے اکاؤنٹس کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم اور پنجاب بینک کے صدرظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کیے جس کے مطابق قیدی اپنا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھول سکیں گے، قیدیوں کے لواحقین ایزی پیسہ اور جاز کیش سے بھی رقم بھیج سکیں گے،اس کے علاوہ قیدی رہائی کے بعد بھی اپنے اکاؤنٹ سے رقم وصول کر سکیں گے،کسی قیدی کی دوسری جیل میں منتقلی پر اکاؤنٹ بھی ٹرانسفر ہو جائے گا۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ آن لائن بینکنگ سسٹم سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔

مزید پڑھیں