Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو ان دنوں اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کا دماغ مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور و معروف کامیڈین راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجو کی طبیعت گزشتہ رات زیادہ خراب ہوگئی تھی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار کا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل بھی کام نہیں کر رہا،ان کی فیملی اور ٹیم اب تو کسی معجزے کی ہی منتظر ہے،ان کے دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھر گیا لیکن ڈاکٹرز نے صورتحال کو سنبھال لیا،دل کی بیماری کی وجہ سے انہیں ہیوی دوز نہیں دی جاسکتیں،راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔
گزشتہ بدھ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسر سائز کر رہے تھے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسر سائز کی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو کی جانب سے ان دعوؤں کو مسترد کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں