Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

بارش ہوتے ہی ایک خوشگوار سی مہک پھیل جاتی ہے جسے ہم بارش کی خوشبو کہتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے بھی اسے ایک نام دیا ہے.

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
ویسے تو ہم بارش کی اس مخصوص مہک کو بہت پسند کرتے ہیں کسے سونگھتے ہی ہیں رم جھم برسنے کا احساس ہو جاتا ہے اور اسے ہم بارش کی سوندھی سوندھی مہک کے نام سے پکارتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے 1964 میں ہی اس کا نام پیٹریکور رکھ دیا تھا جو شاید ہم میں سے تقریباً ہر ایک کےلئے نیا ہے۔یہ نام یونانی زبان کے 2 الفاظ ‘پیٹرا’ ‘یکور’ سے بنا ہے۔بارش کی یہ مہک رم جھم برسنے کے ساتھ ہی زمین سے پھوٹتی ہوئی ہے کیونکہ چٹانوں اور زمین کی سطح سے بارش کا پانی گرتے ہی خوشبو پھیلانے والے کیمیکلز خارج ہوتے ہیں۔بارش کے قطرے چٹانوں اور زمین کی سطح کے ائیر پاکٹس میں جا کر مخصوص مرکبات گیس کی شکل میں خارج کرتے ہیں۔یہ کیمیکل گیس geosmin سے مل کر بنتی ہے جو سطح میں موجود بیکٹریا بناتے ہیں۔
اپریل 2022 میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ بیکٹریا یہ کیمیکل خود کو شکار ہونے سے بچانے کےلئے بناتے ہیں۔بارش کے پانی میں موجود geosmin زمین سے ٹکراتا ہے تو پیٹریکور مہک پیدا ہوتی ہے جو انسان میں خوشی کی لہر دوڑا دیتی ہے کیونکہ اسے علم ہوجاتا ہے کہ بارش کی رم جھم شروع ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں