Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

بھارت : لکھنؤ میں چور نے گودام سے 17 لاکھ روپے کی چاکلیٹ ٹرک میں لوڈ کی اور فرار ہو گیا۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر لکھنؤ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی جس میں چور 17 لاکھ انڈین روپوں جو کہ 45 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں کی چاکلیٹ ٹرک میں لوڈ کرکے مزے سے لے اڑا۔ گودام مالک راجیندرا سنگھ سدھو کا پولیس کو بتانا ہے کہ گودام میں معروف برانڈ کی 17 لاکھ روپے مالیت کی چاکلیٹ تھی جو چوری ہوئی،چاکلیٹ کے 150 کارٹن غائب ہیں جو پورے لکھنؤ شہر میں تقسیم کیے جانے والے تھے۔راجیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت وہ گھر سے باہر تھے جب پڑوسیوں نے فون کرکے بتایا کہ آپ کے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔راجیندرا سنگھ جب اپنے گھر میں بنے گودام تک پہنچے تو پورا گودام خالی تھا،حاتاکہ چور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرا بھی ساتھ لے گئے۔ان کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اس نے رات گئے ٹرک کی آواز سنی،باہر دیکھا تو سامان اس میں لوڈ ہو رہا تھا،اسے لگا یہ سامان دکانوں پر تقسیم کرنے کےلیے جارہا ہے۔
پولیس نے 17 لاکھ انڈین روپے کی اس بڑی واردات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں