Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

آئی سی سی نے پلیئرز کک نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اپنی پہلی پوزیشن پر تاحال براجمان ہیں۔
نیدر لینڈ کے خلاف 74رنز کی اننگز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے،891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بابر اعظم پہلے نمبر پر کھڑے ہیں۔قومی ٹیم کے ابتدائی بیٹسمین امام الحق کا بھی ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر ایک بار پھر برقرار ہے جبکہ فخر زمان بھی پہلے کی طرح گیارہویں نمبر پر ہی موجود ہیں۔
ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے نمبر پر دکھائی دئیے۔
پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن پہلے نمبر پر کھڑے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو
دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرا نمبر لیا ہے۔

مزید پڑھیں