Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

سلوواکیہ: دنیا میں ایک فٹبال اسٹیڈیم ایسا بھی ہے جس کے اندر ریل کی بچھی ہے اور وہاں سے اسٹیم انجن ٹرین گزرتی ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق سلوویکیہ میں ایک فٹبال کلب ٹی جے ٹیٹران سیئرنی بیلوگ کے نام سے قائم ہے جو شوقیہ کھلاڑیوں کےلئے قائم کیا گیا ہے۔ اس گراؤنڈ میں متواتر فٹ بال مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔ 2015 میں یہاں کی ایک ویڈیو بنائی گئی جو بہت مقبول ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا کہ ایک اسٹیم انجن ٹرین موسمِ گرما میں سیاحوں کو لے کر اسٹیڈیم کے بیچ سے گزرتی ہے۔1990 میں اس ٹرین کے ٹریک کی مرمت کرکے اسے دوبارہ کھولا گیا جس کے بعد سے یہ ٹرین اسٹیڈیم کے ایک کنارے سے داخل ہوکر دوسرے کنارے سے باہر چلی جاتی ہے۔یہ علاقہ خوبصورت سبز پہاڑوں پر واقع ہے اور ٹرین سے ان کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔اس قصبے کی آبادی صرف 5100 ہے جس کی اکثریت فٹ بال کی شوقین ہے۔ فٹ بال کلب اور اسٹیڈیم کی وجہ سے یہ علاقہ سیاحوں میں بھی بے حد مقبول ہے۔ٹرین کا 17 کلومیٹر طویل سفر کئی تفریحی مقامات سے گزرتا ہے۔جب جب ریل گاڑی تیز سیٹی بجاتی میدان سے گزرتی ہے تمام کھلاڑی اپنی توجہ اپنے کھیل پر مرکوز رکھتے ہیں۔ تاہم تماشائی ٹرین کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں