Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ : برطانیہ کے اینڈی مرے نے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹین واورنکا کو شکست دے دی۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق امریکا میں منعقد سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا میں سخت مقابلہ کے بعد اینڈی مرے نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے جیت حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فیصلہ کن سیٹ میں اینڈی مرے نے سات پانچ سے میدان مار کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ویمنز سنگلز میں امریکا کی سلون اسٹیفنز نے فرانس کی علیزے کورنٹ کو شکست دی۔سلون اسٹیفنز نے چھ ایک اور چھ صفر سے میچ اپنے نام کیا۔جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیوی ٹوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کیJil Teichmann کو ہرا کر ایونٹ میں جیت سے باہر کرنے کے ساتھ جیت اپنے نام کر لی۔

مزید پڑھیں