Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

صنعت کاروں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے میثاقِ معیشت پیغام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کا پیغام دیا جس پر صنعت کاروں نے اس پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے سیاست دانوں کو مل بیٹھنا چاہیے۔تاجر برادری نے میثاق معیشت کی تجویز کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ آخر ہم کب تک دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتے رہیں گے، خدارا سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں،عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے۔
جبکہ اس حوالے سے حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسائل کے انبار ہمیں ورثے میں ملے ہیں،پوری کوشش کے بعد ڈیفالٹ سے بچ گئے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔معاشی ماہرین کا اس پر کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی استحکام کا پیغام دیا ہے،سب کو مل کر آئندہ کا معاشی لائحہ عمل بنانا چاہیے، ورنہ عام آدمی کی مشکلات کم نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں