Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کیلئے توسیع کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا،سیف ڈپازٹ میں توسیع کا عمل دسمبر 2023 تک ہوگا۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا،سعودی عرب 10 ماہ 1 ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو دے گا۔اس دوران سیف ڈپازٹس صرف زرمبادلہ ذخائر میں استحکام کیلئے استعمال کیئے جا سکیں گے، دیگر مقاصد کیلئے یہ رقم استعمال نہیں کی جا سکےگی،لیکن ڈیفالٹ کے خطرے کے پیش نظر رقم فوری واپس کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے اکتوبر 2021 میں پاکستان کیلئے چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کے مالی پیکیج کا اعلان کیا تھا جس میں 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ اور 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی دستیابی شامل تھی،جس میں اب مزید توسیع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں