ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان پری کوارٹر فائنل میں ملائیشین امیشنراج چندارن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں،ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 6-11 اور 6-11 رہا۔ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حمزہ ٹاپ سیڈ جبکہ نور زمان سیکنڈ سیڈ ہیں اور اج شام وہ پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔
