Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک ہی ہفتے کے اندر 2 گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
ذرائع کے مطابق اسٹارایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن ایونٹ میں 88.55 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔فائنل مقابلے میں پہلی کوشش میں ارشد ندیم نے 79.40 میٹر ، دوسری کوشش میں 88.55 میٹر، تیسری کوشش میں 75.50 میٹر ،چوتھی اور پانچویں کوشش میں بالترتیب 82.40 میٹر اور 83.33 میٹر دور جیولن پھینکنے میں کامیاب رہے۔اس طرح ارشد ندیم نے ایک ہفتے میں دو گولڈ میڈل جیت کر اپنے نام کیے اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کے 2 تمغے جیتنے پر مبارک باد دی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے ارشد ندیم اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر)محمد اکرم ساہی کو مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں