Date in Urdu
Date in Urdu
Share on facebook
Share on twitter
Share on google
Share on linkedin
Share on telegram
Share on whatsapp

کامن ویلتھ گیمز 2022 : پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کو سوشل میڈیا پر ڈھیروں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی شامل ہیں۔

ویب ڈیسک : 99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کو جہاں سوشل میڈیا صارفین ڈھیروں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی پیچھے نہیں رہے۔اداکار عمران اشرف نے ٹوئٹ پر نوح بٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور پنجابی میں لکھا ‘آآآآآآآ۔۔۔مارکیٹوں کے شٹر بند کردو، پاکستان زندہ باد۔
فلم اور ڈرامہ پروڈیوسر نبیل قریشی نے کہا واؤ! اگست کے ماہ میں گولڈ جیتا ہے ، یہ ضروری تھا۔
اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے نوح بٹ کو فخر کی علامت قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے ہی چمکتے رہو۔
نوح دستگیر نے 2018 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا اور اب وہ گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں