جمہوریہ چیک : سیاحوں کی بس کو حادثہ ، 10 سعودی زخمی

جمہوریہ چیک میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آنے کے سبب 10 سعودی شہری زخمی ہوگئے
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک میں سعودی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت پراگ کے قریب سیاحوں کی دوبسوں میں ہونے والے تصادم میں 10 سعودی سیاح زخمی ہوئے ہیں۔ پراگ میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ چیک ری پبلک کے شہر ’برونو‘ کے قریب سیاحوں کی بسیں حادثے کا شکار ہوگئ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سفارتخانے کے اہلکاروں نے فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اپنے شہریوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
سفارتخانے کے اہلکاروں نے متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اورانہیں درکارہرقسم کی مدد فراہم کی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چار شہری تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جنکی حالت تشویش ناک نہیں جبکہ 6 افراد کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔