پی پی کی سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں حکومتی اتحاد اور پیپلزپارٹی کی امیدوار سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں شروع ہوا۔ڈپٹی اسپیکر کے لیے حکومتی اتحاد اور پیپلزپارٹی کی امیدوار سعدیہ دانش کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر اسپیکر نے سعدیہ دانش کے ڈپٹی اسپیکر بننے کا اعلان کردیا۔اسپیکر نے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ سعدیہ دانش جی بی اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر جبکہ مجموعی طور پر ساتویں ڈپٹی اسپیکر ہیں۔ نومنتخب ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے تمام ارکان میرے کے لیے قابل احترام ہیں، سب کو ساتھ لے کر چلوں گی۔