عالیہ بھٹ کی برانڈ ، مکیش امبانی کروڑوں میں لینے کےلئے رضامند

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی بیٹی ایشا امبانی نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کو خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ نے 2020 میں بچوں کے کپڑوں کیلئے اپنی برانڈ ایڈ ۔ اے – ماما کے نام سے لانچ کی تھی جو کہ اب بھارت کی مارکیٹ کا ایک بڑا نام ہے۔عالیہ کی برانڈ 4 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کیلئے معیاری کوالٹی کے کپڑے مناسب داموں میں فروخت کررہی ہے، عالیہ بھٹ اپنے کلیگز کے بچوں کو بھی اپنے برانڈ کے کپڑے بھیجتی رہتی ہیں، بالی وڈ انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو بھی عالیہ بھٹ کی طرح اپنے برانڈکی تشہیر کرتے دیکھا جاچکا ہے۔تاہم اب بھارت کے اکنامکس ٹائمز نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی برانڈ نے مکیش امبانی اور ان کے بیٹی ایشا امبانی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے اور مکیش امبانی نے عالیہ سے ان کی برانڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مکیش امبانی بچوں کے کپڑوں میں انویسمنٹ کے خواہشمند ہیں جس کے لیے انہوں نے عالیہ سے ان کی برانڈ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق برانڈ کی خریداری سے متعلق دونوں شخصیات کے درمیان ڈیل اگلے 7 سے 10 دن میں طے ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال کے آغاز میں عالیہ کے برانڈ کی قیمت 150 کروڑ تھی تاہم ایشا اور مکیش امبانی اس برانڈ کو 300 سے 350 کروڑ بھارتی روپوں میں خریدنےکی تجویز پیش کی ہے