سعودی عرب : غلاف کعبہ کو فیکٹری سے مسجد الحرام منتقل کرنے کی تیاری مکمل

ادارہ امورحرمین کے شعبہ نقل وحمل کی جانب سے غلاف کعبہ کو فیکٹری سے مسجد الحرام میں متقل کرنے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی : رپورٹ کے مطابق ادارہ امورحرمین کے لاجسٹک سروسز کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ شاہ عبدالعزیز کسوۃ کعبہ فیکٹری سے غلاف کو منتقل کرنے کےلیے مخصوص ٹرکوں اورگاڑیوں کے بیڑے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔غلاف کو فیکٹری سے مسجد الحرام میں منتقل کرنے کے لیے راستوں کا بھی تعین کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو روٹ کے بارے میں معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔ذمہ دار حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کو جن ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جائے گا انہیں خصوصی طورپر تیار کیا گیا ہے۔ ٹرکوں کے اندرونی کیبن میں خصوصی کارپٹ لگائے گئے ہیں تاکہ آہنی کیبن کے کسی مقام سے غلاف کعبہ کا کوئی حصہ متاثر نہ ہو اورغلاف کو مکمل حفاظت کے ساتھ مسجد الحرام میں منتقل کردیا جائے۔
غلاف کعبہ کو فیکٹری سے منتقل کرنے کے لیے ٹرکوں اور گاڑیوں کے بیڑوں کو مکمل طورپرسینیٹائز کیا گیا ہے۔بیڑے کے ساتھ آٹو موبائل ورکشاپ کا بھی انتظام کیا گیا ہےعلاوہ ازیں فیکٹری کی شعبہ سلائی ، کڑھائی کے ماہرین کو بھی احتیاطی طور پر ساتھ رکھا گیا جن کے لیے خصوصی طور پر 2 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کی فیکٹری سے منتقلی کےلیے قائم کی جانے والی خصوصی کمیٹی کے ارکان بھی اس کانوائے میں شامل ہوں گے۔