آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی۔ کراچی ،ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کےدوران وقفے وقفے سے موسلا دھار بار شوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments