لیاری : رشتوں میں انسانیت بھی نہ رہی ، پولیس اہلکار کو بڑے بھائی اور بھتیجوں نے فائر مارنے کے بعد بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا،ملزمان لاش کو ڈنڈوں سے مارتے رہے

کراچی: لیاری گلستان کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکار کو اس کے بھائی اور بھتیجوں نے مل کر قتل کردیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
رشتوں میں انسانیت ہی نہ رہی ۔اپنے ہی سگے بھائی نے جائیداد کی خاطر بیٹوں کے ساتھ ملل کر چھوٹے بھائی کو ںے دردی سی قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے گلستان کالونی میں افسوسناک اور دہشتناک واقعے میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ملزمان نے مقتول پر کئی فائر کیے جن سے مقتول نے بچنے کی بہت کوشش کی لیکن ملزمان نے اسے فائر لگنے کے بعد ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔سفاک ملزمان نے مقتول کے مرنے کی جانچ بھی کی اور پھر اس کی لاش گلی میں چھوڑ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد اکر اس کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔مقتول کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی جو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔مقتول کو اس کے سگے بڑے بھائی گل زمین اوراس کے 4 بیٹوں نے مل کر قتل کیا۔جھگڑا جائیداد کے تنازع پر ہوا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں مقتول کا بڑا بھائی اوراس کے بیٹے اہلکار اسماعیل پر تشدد کررہے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اہلکار اسماعیل پر فائرنگ کرتا ہے اور اس کے بعد اسے ڈنڈے مار کر موت کے گھاٹ اتارا جاتا ہے۔