انٹر بینک : روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافےکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا ہے، ایک ڈالر 66 پیسے مہنگا ہونےکے بعد 278 روپے 25 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ کاروباری روز ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے، 100 انڈیکس 49 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 117 پر ہے۔