مکہ مکرمہ : یکم محرم ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا دن

مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔کسوہ فیکٹری کی جانب سے کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ متعدد سیاسی شخصیات بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔