ملتان : تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گر گئی ، تاحال تلاش جاری

ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گرگئی۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں تصویر بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گرگئی۔ لڑکی کی عمر 12 سے 14 سال ہے اور وہ دریا کنارے کھڑے ہوکر تصویر بنا رہی تھی کہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگری۔واقعےکے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں جنھوں نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔