لاہور : ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا عمل جاری

لاہور میں اسمگلروں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا عمل جاری ہے۔

ویب ڈیسک :99 نیوز ایچ ڈی :
پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی افراد کی اطلاع پرکھیتوں سے ایک ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔
ڈرون کے ساتھ ہیروئن کے پانچ پیکٹ تھے جنہیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ایک ہفتہ قبل بھی6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون کاہنہ کے علاقے میں گرا تھا۔پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نےکاہنہ سے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی تھی۔منشیات کی سپلائی والے ڈرون کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔