سعودی عرب : مشہور فٹبالر جورڈن ہینڈرسن سعودی فٹبال کلب میں شامل

انگلش فٹبال کلب لیور پول کے کھلاڑی جورڈن ہینڈرسن نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتفاق میں شامل ہوگئے۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ذرائع کے مطابق سعودی فٹبال کلب الاتفاق کی جانب سے انگلش فٹ بالر جورڈن ہینڈرسن کو کلب میں شمولیت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا جس کے بعد وہ سعودی فٹبال کلب میں شامل ہونے والے ایک اور بڑے اسٹار ہیں۔رپورٹ کے مطابق جورڈن ہینڈرسن نے الاتفاق میں شمولیت کے لیے فی الحال ’زبانی معاہدہ‘ کیا ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ جورڈن کے معاوضے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور انہیں ہر ہفتے 80 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔اس سے قبل الاتفاق کلب نے انگلینڈ اور لیورپول کے سابق مڈل فیلڈر اسٹیون جیرارڈ کو کوچ مقرر کیا ہے جس کا اعلان کلب کی جانب سے ٹوئٹر پر کیا گیا تھا۔اس سے پہلے بھی فٹبال کی دنیا کے کئی بڑے نام سعودی فٹبال کلبز کو جوائن کرچکے ہیں جن میں گزشتہ سال سعودی فٹ بال کلب ‘النصر’ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شمولیت اختیار کی تھی۔اس کے علاوہ رئیل میڈرڈ کے سابق اسٹرائیکر کریم بینزیما نے فٹ بال کلب ‘التحاد’ میں شمولیت اختیار کی ہے۔