خیبر : گریجویٹی سے کلاشنکوف خریدنے پر جھگڑا ، بیٹے نے والد اور بیوی کو قتل کر دیا

خیبر کے علاقے لالا چنہ میں بیٹے نے جھگڑے کے بعد والد اور بیوی کو قتل کردیا۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
پولیس کے مطابق ملزم ارمان علی نے دُہرے قتل کے بعد گھر کے کمرے میں اپنے 5 بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد بچوں کو بحفاظت ملزم سے چھڑا لیا جبکہ ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس اور اہل خانہ کے مطابق ارمان علی فرنٹیئر کور میں سپاہی تھا جسے میڈیکل بورڈ نے ذہنی طور پر اَن فٹ قرار دے کر جبری ریٹائر کیا تھا۔ارمان علی نے گریجویٹی کی رقم سے کلاشنکوف خریدی تھی اور اسی معاملے پر ہی گھر میں بیوی اور والد سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے دونوں کو قتل کردیا۔