پاکستان کے شجر عباس ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیا قومی ریکارڈ بنانے میں کامیاب

پاکستان کے ایتھلیٹ شجر عباس نے تھائی لینڈ میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مینز 100 میٹر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 100 میٹر کی تیسری ہیٹ میں شجر عباس نے ریس 10 اعشاریہ 37 سیکنڈز میں مکمل کی اور تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔سعودی عرب کے اکبر محمد 10 اعشاریہ 18 سیکنڈز کے ساتھ پہلے جبکہ قطر کے ایتھلیٹ 10 اعشاریہ 19 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔شجر عباس نے 10.37 کی ٹائمنگ کے ساتھ 100 میٹر میں نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے قبل شجر عباس ہی نے 10.38 کی ٹائمنگ سے کامن ویلتھ گیمز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 100 میٹر کی سیمی فائنل دوڑ کل ہو گی۔
Load/Hide Comments