بھارت : آسمان کو چھوتی ٹماٹروں کی قیمتوں پر سنیل شیٹی بھی پریشان

بھارت میں مون سون کی بارشوں نے جہاں انسانی زندگی درہم برہم کی وہیں فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی فصل خراب ہونے کے بعد ٹماٹر ملک کے مختلف علاقوں میں 155 بھارتی روپے کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں جس پر اداکار سنیل شیٹی بھی پریشان ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار سنیل شیٹی نے ٹماٹروں کے مہنگے داموں پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایک ریسٹورینٹ بھی ہے اور وہ ٹماٹروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ٹماٹروں کے ذائقے اور معیار پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ رعایتی قیمت پر خریداری کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے انٹریو میں سبزیوں اور پھلوں کی قمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ دوسرے اداکاروں سے مختلف ہیں جو فلم کی پروموشن کے دوران ماحول دوست بن جاتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ ہی سادہ طرز زندگی کے اپنانے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ ‘مانا’ صرف ایک یا دو دن کی سبزی خریدتی ہیں کیونکہ ہم تازہ سبزیاں کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت نے ہمارے کچن کو بھی متاثر کیا ہے اور میں آج کل کم ٹماٹر کھا رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں جب سے میں سپر اسٹار بنا ہوں، ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا لیکن یہ درست نہیں ہم بھی ان مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔