صحیح وقت پر شادی ہو جاتی تو انکے بھی اتنے اتنے بچے ہوتے، سرفراز احمد کا بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی گوڈ میں بچے دیکھ کر کھلا تبصرہ

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی گود میں بچے دیکھ کر دلچسپ جملہ کہا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہمبن ٹوٹا پہنچ چکی ہے جہاں قومی ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے شروع ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے ہمبن ٹوٹا پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں قومی کھلاڑیوں کو سری لنکا میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق جب بس سے اترے تو دونوں نے ایک ایک بچہ گود میں اٹھا رکھا تھا۔دونوں کھلاڑیوں کی گود میں بچوں کو دیکھ کر وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے دلچسپ جملہ بھی کہا جس پر وہاں موجود تمام کھلاڑی قہقہے لگانے پر مجبور ہو گئے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا اگر ان دونوں نے صحیح وقت پر شادی کر لی ہوتی تو دونوں کے اتنے اتنے ہی بچے ہوتے۔