آیا صوفیہ میں سیر کیلئے آنیوالا روسی سیاح مسلمان ہوگیا

انقرہ : استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح نے اسلام قبول کرلیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مسجد آیا صوفیا میں روسی سیاح کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں سیروسیاحت کی غرض سے آئے روسی سیاح کو کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور نبی پاک ﷺ کے آخری رسول ہونے پر ایمان لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے روسی سیاح کا اسلامی نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔احمد دنیز سیرو سیاحت کی غرض سے آیا صوفیا آئے تھے لیکن مسجد میں امام صحیح بخاری کا درس دے رہے تھے۔ روسی سیاح نے درس سننے کے بعد نے امام کے پیچھے کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔
اس سے قبل اپریل میں فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی زینب 8 سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں۔خلیج ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں زینب نے بتایا تھا کہ دراصل میں نے جب بھی اذان سنی مجھے سکون محسوس ہوا۔درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے، مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی اور میں نے اسلام قبول کرلیا۔زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں، انہیں امید ہے کہ ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔