سعودی عرب : 40 فیصد کاروباری اداروں کی رجسٹریشن خواتین کے نام

سعودی وزارت تجارت نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ 2023 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 56 ہزار سے زیادہ سجل تجاری (کاروباری رجسٹریشن) جاری کیے گئے‘۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ 48 فیصد کاروباری رجسٹریشن نوجوانوں کے ہیں۔ اس میں خواتین کا حصہ چالیس فیصد ہے۔وزارت تجارت نے رپورٹ میں سعودی وژن 2030 کے حوالے سے کئی ابھرتے ہوئےشعبوں کی کارکردگی کو بھی نمایاں کیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’سائبر سیکیورٹی، روبوٹ، مصنوعی ذہانت، لاجسٹک خدمات، آرٹس، تفریحات، سیاحت اور کانفرنسوں کے انتظامات کے شعبے مسلسل بڑھ رہے ہیں‘۔