وزیرآباد : آئل ریفائنری میں آتشزدگی کے باعث ہزاروں لیٹر تیل جل گیا

وزیر آباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری یونٹ لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی تھی، جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت آئل چیمبر میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود تھا۔ ریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔