بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا ، منسلک اضلاع میں انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت

لاہور : بھارت کی بےغیرتی ختم نہ ہوئی ، دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بھارت نے ایک لاکھ 85 ہزارکیوسک پانی دریائےراوی میں چھوڑا دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ سال بھی بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ دریائے راوی سے منسلک اضلاع کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے۔ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں بھارت سے آنے والا ریلہ آج شام جسڑ پہنچے گا۔دریائے راوی سے جسڑ کے مقام پر ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر سکتا ہے، دریائے راوی اور معاون برساتی نالوں پر 9 فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور خیبرپختونخوا میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 48،خیبر پختونخوا میں 20،بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں 30 مرد، 15 خواتين جبکہ 31 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔رپورٹ میں زخمی ہونے والے
افراد کی تعداد 133 بتائی گئی ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں اس دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔