چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا فیصلہ عدالتی ضمانت سے مشروط ہے : اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ نے عمران کی گرفتاری کا فیصلہ عدالتی ضمانت سے مشروط کر دیا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کا فیصلہ عدالتی ضمانت سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے نئے آرڈیننس سے اُس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔اعظم نذیر نے کہا کہ نیب نے کہا تھا 14 دن کا ریمانڈ بہت کم ہے اس لیے اسے 45 دن کا کیا جائے، ہم نے مشاورت کے بعد اسے 30 دن کیا۔
Load/Hide Comments