روس : لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

روسی فضائیہ کا مگ 31 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ طیارے کے پائلٹ لاپتا ہوگئے۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل کے ایواچا بے میں جا گرا تھا، روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد روسی فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیل یا اسباب کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے پر کوئی اسلحہ نہیں تھا۔مگ 31 لڑاکا طیارے سوویت یونین کے زمانے سے روسی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ دو انجن اور دو سیٹوں والے سپر سونک لڑاکا طیارے فضائی جنگ کے دوران دشمن کو پسپا کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں جبکہ یہ لانگ رینج، کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیتوں بھی سے لیس ہیں۔رواں برس اپریل کے مہینے میں بھی روس کا ایک مگ 31 طیارہ آرکٹک کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔