بھارت : نویں مرتبہ ساف فٹبال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بھارت نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) کپ 2023 جیت لیا، بھارتی ٹیم نے فائنل میں کویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست دی۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق فائنل میچ میں مقررہ وقت پرمقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔پینالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت نے کویت کے خلاف 5-4 کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر لی۔ساف کپ 2023 جیتنے کے بعد بھارت 9 ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ اپنے نام کر چکا ہے۔