ہنزہ : ناصر آباد میں سیاحوں کی وین کو حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی

ہنزہ کے علاقے ناصرآباد میں سیاحوں کی وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑگیا۔حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت7افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب دونگداس میں سیاحوں کی کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔