امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم کو اے آر جیسی رائفل، ہینڈگن اور بلٹ پروف جیکٹ سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے، جیکٹ میں سے متعدد میگزین اور ایک اسکینر بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فوری طور پر ملزم کے اس اقدام کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مرنے والے 3 افرادکی عمریں 20 سے 59 سال کے درمیان ہیں جب کہ ایک شخص کی عمر فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں اس سال اب تک فائرنگ کےکم سےکم 339 بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments