اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے : چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد : چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نور الامین مینگل نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل اسلام آباد کے ایف الیون سیکٹر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کی جگہ پر گئے۔ایف الیون سیکٹر میں متاثرین نے چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کو اپنے درمیان پا کر شکایتوں کے انبار لگا دیے۔اس کے بعد چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنا بہت آسان ہے۔