فرانس کے کئی شہروں میں سوشل میڈیا سائٹس جزوی طور پر بند ، گرفتار افراد کی تعداد 2500 سے تجاوز کر گئی

فرانس میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ پرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلیے فرانس بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق فرانس کی ہنگاموں کے باعث کئی علاقوں میں سوشل میڈیا سائٹس بھی جزوی طور پر بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ فرانس میں اب تک مشتعل افراد نے کئی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پیرس کے میئر کے گھر کو بھی جلا ڈالا۔ گرفتاریوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔پرتشدد مظاہروں کی روک تھام کےلیے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیرس، للی اور مارسے سمیت کئی شہروں میں سوشل میڈیا سائٹس جزوی طور پر بند ہیں۔ فرانس میں خوف کا عالم ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مزید سات سو انیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ گرفتاریوں کی مجموعی تعداد ڈھائی ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالے نوجوان ناہیل کی دادی کا بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے فسادیوں سے اپیل کی ہے کہ جلاؤ گھیراؤ نہ کریں،بسوں ،عمارتوں، اسٹورز اور دیگر املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، پوتے کی موت نہ دل دکھی ہے مگر اپنے شہر کو نہ جلائیں۔