لاہوری ہی نہیں مصری دھوکا کھا گئے ، 20 سال سے گدھے کا گوشت کھاتے ریے

مصر سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت پورا خاندان کم علمی کے باعث 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا لیکن پتہ ہی نہ چلا۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق محمود سعد نامی مصری صحافی نے فیس بک پوسٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ہماری رہائش گاہ میں قصائی کی دکان تھی جس سے ہماری والدہ گوشت لیا کرتی تھیں۔20 سال تک ہم اس سے ہی گوشت خرید کر کھاتے رہے۔صحافی کے مطابق ایک روز جب والدہ اس قصائی سے گوشت لینے گئیں تو دیکھا کہ اس کی دکان بند تھی بعد میں پتہ چلا کہ اس کی دکان سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا۔صحافی نے مزید بتایا کہ بعد ازاں قصائی سے تحقیق پر معلوم ہوا کہ وہ کئی سالوں سے گدھے کا گوشت فروخت کررہا ہے۔اس واقعے کو جان کر ہم سب سکتے میں آگئے تھے۔
Load/Hide Comments