25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان

آج ملک بھر میں 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان پورے قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی:
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے شرمناک واقعات کے بعد پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے آج ملک بھر میں 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان پورے قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ملک پاکستان کے حق میں دعا کی گئی،مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شرکا نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔