گوہر خان نے بچے کی پیدائش کے بعد 10 دن میں 10 کلو وزن کیسے کم کر لیا،مداح گوہر خان سے نسخہ مانگنے لگے

بھارتی اداکارہ اور بگ باس کی فاتح گوہر خان کے یہاں 10 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد سے اب تک اداکارہ کا وزن تیزی سے گر رہا ہے۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش 10 مئی کو ہوئی۔ اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ نے اپنی حالیہ تصویر شیئر کی۔ میرر سیلفی کو پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی گوہر نے لکھا کہ 10 دن میں ان کا وزن 10 کلو کم ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی لکھا کہ اب بس 6 کلو مزید کم کرنا باقی رہ گیا ہے۔ تاہم گوہر نے اپنی کسی ڈائٹ پلان یا ورک آوٹ کے بارے میں نہیں بتایا۔اس چھوٹی سی ویڈیو کو بھارت کے مختلف شوبز کے انسٹاگرام پیچز پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس پر لوگ گوہر سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے صرف 10 دن میں 10 کلو وزن کیسے کم کیا؟گوہر اور زید کی شادی دسمبر 2020 میں کوویڈ کے دوران ہوئی۔10 مئی کو ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ گوہربھارت کے ریئلٹی شو بگ باس 7 کی فاتح بھی ہیں۔