پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کے اہل خانہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے۔

ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث نمٹادیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں۔