پاک فوج شہداء کے تمام بچوں کی وارث ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر اسکول کے بچوں سے ملاقات میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج شہداکے تمام بچوں کی وارث ہے۔
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔آرمی چیف نے اسکول میں موجود شہدا کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا۔آرمی چیف نے اسکول اورشہدا کے بچوں سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج شہداکے تمام بچوں کی وارث ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداکی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سےرشتہ مثالی ،ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ملک بھرمیں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے ،جی ایچ کیوراولپنڈی میں یادگار شہداء پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے ، تقریب میں سابق آرمی چیف،مختلف شعبوں سےنمایاں افرادکی شرکت کی جبکہ شہدا کے اہلخانہ اور طلبہ نے بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے۔