ٹھٹھہ : جائیداد کا تنازع بھانجے کے ہاتھوں ماموں قتل

ٹھٹھہ دھابیجی میں بھانجے نے سگے ماموں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ویب ڈیسک :99نیوز ایچ ڈی :
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ میں مزمل شاہ کو انکے سگے بھانجے محبت خان نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ملکیت کے تنازعہ پر پیش آیا۔دھابیجی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلے ناکہ بند کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments